حمیدہ شاہین

حمیدہ شاہین صاحبہ 26 جولائی 1963 کو سرگودھا پنجاب پاکستان میں پیداء ہوئیں ۔ ڈاکٹر ضیاء الحسن صاحب سے شادی ہونے کے بعد سے لاہور، پاکستان میں سکونت اختیار کی ہوئی ہے ۔گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں صدر شعبہ رہ چکی ہیں۔80 میں ابھرنے والے شعراء میں اپنا مقام منوایا۔ان کی تخلیقات میں: دستک ،دشت وجود ،میں زندہ ہوں (نظمیں)اور مطالعہ (تنقید)شامل ہیں۔